پولیس کا چھاپہ پٹواری رشوت کے 5 ہزار روپے نگل گیا

گجندر سنگھ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا

نوٹ نگلنے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت میں رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے والے سرکاری ملازم نے 5 ہزار روپے نگل لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کاتنی میں اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص نے پٹواری گجندر سنگھ کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی۔




پولیس حکام کہا کہنا ہے کہ پٹواری نے رشوت کے پیسے اپنے پرائیوٹ دفتر میں وصول کیے اور جیسے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اس نے نوٹ نگل لیے۔ گجندر سنگھ کو نوٹ نگلنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا۔

پٹواری گجندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story