پاکستانی گلابی نمک کی چین میں مقبولیت بڑھ گئی
چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی
چین میں پاکستانی گلابی نمک کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جب کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر بنا کر چین کو اپنی برآمدات مزید بڑھا سکتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار 15جولائی تک کپاس کی پیداوار 8لاکھ 58ہزار
سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے بتایا کہ گلابی نمک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت کے ساتھ ایکسپلائرز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے ویبنار میں روشنی ڈالی کہ پنک سالٹ لیمپ ایک ایئر پیوریفائر کی طرح کام کرتا ہے، بیکٹیریا کو مارتا ہے اور دھول، الرجین، دھواں، بدبو اور مولڈ اسپورز کو دور کرتا ہے۔
مزیدبرآں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔