کراچی میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق

بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا

بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا فوٹو:فائل

اتحاد ٹاؤن میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

محمد خان کالونی بلدیہ پاکستان ہوٹل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بچہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔


لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایدھی حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 10 سالہ شہاد اللہ ولد کلیم اللہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔
Load Next Story