سندھ اسمبلی میں غیر قانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے 5 ہزار سمیں برآمد ہوئیں، شرجیل میمن


ویب ڈیسک May 05, 2014
تحریک انصاف کی رکن سیما ضیاء نے غیر قانونی موبائل فون سمز کے خلاف قرارداد پیش کی، فوٹو: فائل

NEW DEHLI: سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق تحریک انصاف کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی رکن سیما ضیاء نے غیر قانونی موبائل فون سمز کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نملک میں ایک ایک شخص کے پاس 20 ،20 موبائل سمیں ہوتی ہیں، یہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف ماضی میں بھی آواز اٹھائی ہے، موبائل کمپنیز کے مفاد کے لئے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، کچھ عرصہ قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 5 ہزار سمیں برآمد ہوئیں، صورتحل یہ ہے کہ خود ان کے نام پر 7 سمیں جاری ہوئی ہیں، یکم جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہوں گی۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں