توہین کیس چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، ممبر نثار درانی

آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، ممبر نثار درانی

چیئرمین پی ٹی آئی توہین کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے اور ان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔


پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے، میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں، مجھے کیس کی فائلیں پڑھنے کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم

ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے توہین کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی۔
Load Next Story