وقار یونس نے پی سی بی حصہ بننے کی اطلاعات کو مسترد کردیا

سابق بالنگ کوچ کسی بھی قسم کا عہدہ نبھانے کیلئے فی الحال آمادہ نہیں، قریبی ذرائع

سابق بالنگ کوچ کسی بھی قسم کا عہدہ نبھانے کیلئے فی الحال آمادہ نہیں، قریبی ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا حصہ بننے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کسی بھی قسم کا عہدہ نبھانے کیلئے فی الحال آمادہ نہیں۔

ایشیاکپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے وقار یونس کو بطور خاص مدعو کیا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ وہ بھی جلد بورڈ میں اہم عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں: مصباح الحق پی سی بی سربراہ کے مشیر مقرر

گزشتہ روز سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ذکا اشرف کے مشیر اور کرکٹ کمیٹی کا ہیڈ بننے کی پیشکس قبول کی تھی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو بھی کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: حفیظ نے چیف سلیکٹر بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ ان دنوں زمبابوے میں ٹی10 کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں، بورڈ کی جانب سے پہلے حفیظ اور دوسرے کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی نہیں دیا گیا تھا تاہم رابطے پر ذکا اشرف نے کرکٹرز کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی۔
Load Next Story