عدالت کا میرشکیل الرحمان جنگ اور جیو کی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
میرشکیل الرحمان اور جنگ، جیو کی انتظامیہ نےآئی ایس آئی کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی ایجنڈے پر کام کیا، درخواست گزار
سیشن کورٹ نے قومی سلامتی کے سب سے بڑے حساس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر میر شکیل الرحمان، جنگ اور جیو کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈوکیٹ آفتاب احمد ورک نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ میر شکیل الرحمان اور جنگ، جیو کی انتظامیہ نے قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہنچایا جب کہ آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی ایجنڈے پر کام کیا لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے تھانہ اسلام پورہ کو جنگ، جیو اور اس کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی کاپی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عدالتی حکم کے بعد جب درخواست گزار مقدمہ درج کروانے تھانہ اسلام پورہ پہنچا تو انہیں تھانے میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا جب کہ تھانے کا مرکزی دروازہ بند کرکے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس اہلکار غائب ہوگئے جس پر درخواست گزار نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں ارشد بھٹی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود میر شکیل الرحمان اور عامرمیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور اب بھی پولیس مقدمے کے اندراج کے لئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، اس لئے وہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے دوبارہ عدالت آئے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ایس ایچ او مارگلہ پولیس اسٹیشن کو کل طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے مدعی کی درخواست پر ہفتے کے روز آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جنگ گروپ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور صحافی حامد میر کے بھائی عامرمیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔