انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل منظور سزائے موت ختم

سینیٹر مشتاق احمد خان انسداد نشہ آور اشیا بل کی منظوری پر برس پڑے

سینیٹر مشتاق احمد خان انسداد نشہ آور اشیا بل کی منظوری پر برس پڑے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا جس کے تحت نشہ آور مواد کے مقدمات میں سزائے موت ختم کردی گئی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023 پیش کیا جسے مشترکہ اجلاس نے منظور کرلیا۔


سینیٹر مشتاق احمد خان انسداد نشہ آور اشیا بل کی منظوری پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے نشہ آور اشیا پر سزائے موت ختم کردی ہے، کیا آپ ڈرگ اسمگلرز کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کی 90 لاکھ نوجوان آبادی منشیات استعمال نہیں کررہی، کیا آج تک کسی کو منشیات پر سزائے موت دی گئی ؟، کیا ابھی بھی آپ کی آنکھیں نہیں کھلیں کہ بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات استعمال کرکے بچیوں کے ساتھ کیا کیا گیا۔

وزیر قانون اعظم تارڑ نے جواب دیا کہ یہ درست ہے کہ آج تک پاکستان میں کسی کو منشیات میں سزائے موت نہیں ہوئی مگر سزا کا یقینی ہونا ضروری ہے سزا کا زیادہ ہونا ضروری نہیں۔
Load Next Story