رحمان ملک کی الطاف حسین سے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم واپس لینے کی اپیل
موجودہ حالات میں ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کاساتھ چلنا پاکستان اور خصوصی سندھ کیلئے بہت ضروری ہے، رحمن ملک
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے رابطہ کمیٹی کی جانب سے کارکنوں کی بازیابی کےلئے دیا جانے والا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
ایم کیو ایم کے لندن سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جواں سال کارکنوں کو جس طرح بے رحمی سے قتل کیا گیا اس پر ذاتی طور پر بہت دکھ پہنچا، حکومت سندھ ایم کیوایم کےکارکنوں کےقاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھےگی۔ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کاساتھ چلنا پاکستان اور خصوصی سندھ کے لئے بہت ضروری ہے۔ رحمان ملک نےامید ظاہرکی کہ ایم کیوایم 72 گھنٹے کے الٹی میٹم کو واپس لینے پر غور کرے گی۔
اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کافرض ہے وہ لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرائے اور کارکنوں کےقاتلوں کو گرفتارکرے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ کارکنوں کے اہلخانہ جس رنج و غم اور کرب میں مبتلا ہیں اسے بیان کرنا ممکن نہیں لہذا حکومت فوری طور پر لاپتہ کارکنوں کو بازیاب اور قاتلوں کو گرفتار کرے۔