26 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

منی پور فسادات پر بحث نہ کروانے پر اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا بھی دے رکھا ہے


ویب ڈیسک July 25, 2023
26 جماعتوں نے مودی کے خلاف انتخابی اتحاد کرلیا, فوٹو: فائل

بھارت میں 26 جماعتوں کے اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتیں گزشتہ دو ہفتے سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر مودی سرکار سے لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن حکومت مختلف حیلے بہانے بنا کر اپنا دامن بچا رہی تھی۔

گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان نے منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جس پر مودی سرکار نے اجلاس ہی برخاست کر دیا تھا۔

خبر بھی پڑھیں : منی پورمیں فسادات، مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ

اجلاس کو غیر آئینی طور پر برخاست کرنے کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے گزشتہ روز سے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا دے رکھا ہے۔

اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔

اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ مودی کو ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیں : الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛مودی نے اپوزیشن کو مجاہدین اورایسٹ انڈیا کمپنی قراردیدیا

ادھر تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے ڈالی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا جب کہ اندرون ملک بھی مودی سرکار کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |