گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں ایئرکنڈیشن کے استعمال پر پابندی لگادی

گورنر ہاؤس کی فالتو بتیاں اور ایئر کنڈیشن بند ہونے سے گرمیوں میں 28 لاکھ روپے تک بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہوگی


ویب ڈیسک May 05, 2014
بجلی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے شارٹ فال سے نجات حاصل ہو، گورنر پنجاب چوہدری سرور۔ فوٹو؛فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بجلی بحران کے باعث گورنرہاؤس کی تمام فالتو بتیاں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے جب کہ ایئرکنڈیشن کے استعمال پر بھی پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی بحران کے بحران کے باعث گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے توانائی بچاؤ مہم کا آغاز گورنر ہاؤس سےشروع کرتے ہوئے گورنر ہاوس کی تمام فالتو بتیاں بند کرنے اور ایئرکنڈیشن کے استعمال پر پابندی لگادی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بجلی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے شارٹ فال سے نجات حاصل ہو۔

گورنر ہاؤس کی فالتو بتیاں اور ایئر کنڈیشن بند ہونے سے گرمیوں میں 28 لاکھ روپے تک بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہوگی۔ مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے گورنر ہاؤس میں توانائی بچت مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن یہ حکم صرف حکم نہیں رہنا چاہیے بلکہ درست معنوں میں اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں