غیر اخلاقی رویہ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان پر دو میچز کیلئے پابندی عائد
ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں دو بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر اگلے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کردی۔
بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ہفتہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کیخلاف ایک روزہ میچ کے دوران دو مختلف مواقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینے پر غصے میں بیٹ وکٹ پر دے مارا تھا۔
مزید پڑھیں: ''انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے، بنگلہ دیشی کپتان کا طنز''
بعد ازاں پریزینٹشن کے دوران ہرمن پریت کور نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کے فیصلے ہمارے لیے حیران کن رہے، آئندہ جب کبھی ہم یہاں آئیں گے تو خود کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بھی تیار رکھیں گے۔