توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی نے6 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی


ویب ڈیسک July 25, 2023
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی او رجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی کل سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل میں توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔