حسن علی کی کولمبو میں بارش کے دوران موج مستیاں ویڈیو وائرل

قومی کرکٹرز نے بارش سے متاثر ہونے والے دوسرے دن کا بھرپور لطف اٹھایا


ویب ڈیسک July 25, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بارش کے دوران گراؤنڈ میں موج مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

منگل کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث صرف 43 منٹ کا کھیل ممکن ہوسکا اور مسلسل بارش کے باعث کھیل کو منسوخ کردیا گیا۔


ایسے میں حسن علی نے موسم کو خوب انجوائے کیا اور بارش سے متاثر ہونے والے دوسرے دن کا بھرپور لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ؛ مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل منسوخ

حسن علی گراؤنڈ کو پانی سے بچانے کیلئے لگائے گئے کورز پر بھاگتے اور سلائیڈنگ کرتے رہے جبکہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈریسنگ روم کی بالکونی سے حسن علی کے ان کرتبوں کو انجوائے کرتے اور خوشی میں آوازیں لگاتے نظر آئے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں