وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

شہباز شریف گورنر و وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات اور سیلاب زدگان کے لیے مکانات کے منصوبے کا افتتاح کریں گے


ویب ڈیسک July 26, 2023
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں گورنر و وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اور قرضہ اسکیم میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

معروف کاروباری شخصیات بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں