لاہور میں سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

ملزم عثمان کا 20 روز قبل ہی مقتول چاند کی والدہ سے نکاح ہوا تھا، پولیس

فوٹو: ایکسپریس

سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کرکے مار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیراں کوٹ لاہور میں سوتیلے باپ نے تشدد کرکے 4 سالہ بچے کو ماردیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان بچے چاند علی قتل کرنے کے بعد لاش پاکپتن لیے گیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکرلاہور منتقل کردیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسمارٹم کے لیے مردہ خانے بھیجوا دیا گیا ہے، عثمان کا 20 روز قبل ہی مقتول چاند کی والدہ سے نکاح ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کمسن چاند اور اس کی بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گزشتہ روز بھی وہ بچوں پر تشدد کر رہا تھا کہ چاند برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔

دریں اثنا چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے معاملے سے متعلق فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچے کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔
Load Next Story