نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 750 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی
قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلے کیلئے نوٹفیکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق کابینہ سرکولیشن سمری ذریعے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔
وفاقی حکومت نیپرا فیصلے کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔