پی آئی اے اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ

معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک July 26, 2023
معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پروازوں کا نیٹ ورک برھانے کیلیے پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا، پی آئی اے ائیر چائنا پارٹنر شپ معاہدے کے تحت پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ایئر لائنز کے درمیان معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی جب کہ چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ 16 چینی شہروں تک سفر کرسکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی، پی آئی اے چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی۔

پی آئی اے نے ائیرچائنا سے پارٹنر شپ معاہدہ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |