ملک میں گیس کے ذخائر 16 سال بعد ختم ہو جائیں گے وزیرپیٹرولیم

پاکستان میں گیس کے ذخائر صرف 24.54 ٹریلین کیوبک فٹ رہ گئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک May 05, 2014
ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، وزیرپیٹرولیم فوٹو: فائل

وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور یہ 16 سال بعد ختم ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور یہ ذخائر صرف 24.54 ٹریلین کیوبک فٹ رہ گئے ہیں جو 16 سال بعد مکمل ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی پیداوار 6 ہزار جبکہ طلب 4 ہزار 75 ملین کیوبک فٹ ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر بھی ہفتہ وار لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مختلف اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں