چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

چین کے ایگزم بینک نے پاکستان کو خط لکھ کر ادا کردیا، قرضے پر اضافی سود بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا


Irshad Ansari July 26, 2023
(فوٹو : فائل)

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

زرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چین 2 ارب ڈالر قرضہ ری شیڈول کرنے پر تیار، ای سی سی نے معاہدے کی منظوری دیدی

اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں