بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کن بالرز کا شکار بنے

سری لنکا کے پرباتھ جےسوریا نے کپتان کو سیریز میں تیسری بار نشانہ بنایا


ویب ڈیسک July 26, 2023
سری لنکا کے پرباتھ جےسوریا نے کپتان کو سیریز میں تیسری بار نشانہ بنایا (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل چھٹی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پرباتھ جےسوریا کا نشانہ بن گئے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر پرباتھ جےسوریا کا شکار بن، اب کی بار بابراعظم ایک ہی بالر کے خلاف چھٹی مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے کپتان بابراعظم کو 133 گیندوں کے دوران 6 مرتبہ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا نے 324 گیندوں پر 6 مرتبہ جبکہ آسٹریلیا کے ہی نتھین لائن نے 443 گیندوں پر 5 مرتبہ بابراعظم کا شکار کیا۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی کولمبو میں بارش کے دوران موج مستیاں، ویڈیو وائرل

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جے سوریا نے 13 جبکہ دوسری اننگز میں 24 رنز پر اپنا شکار بنایا تھا، دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کپتان 39 رنز بناکر انہی کا نشانہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں