وفاقی کابینہ کا اجلاس احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی منظوری دی گئی ہے


ویب ڈیسک July 26, 2023
کابینہ نے مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل، ای سی ایل میں شخصیات کا نام ڈالنے اور نکالنے اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ای تحفظ بل 2023، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔

کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی ، کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی،انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ' ہول آف دا گورنمنٹ ' پالیسی پر عمل کررہی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔

وزیراعظم نے آذر بائیجان کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی تعریف کی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں اہم قدم ہے بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |