سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی

دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بناکر بیٹر نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا


ویب ڈیسک July 26, 2023
دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بناکر بیٹر نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا (فوٹو: سری لنکن بورڈ)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی۔

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بناکر سعود شکیل نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا، وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئے، اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی کھلاڑی نہیں کرسکا۔

سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز اور 2 سینچریاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کن بالرز کا شکار بنے؟

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں 30 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 153 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں