سوشل میڈیا پر دوستی چینی لڑکی لوئر دیر پہنچ گئی

چینی لڑکی اور باجوڑ کا رہائشی جاوید گزشتہ 3 سال سے رابطے میں تھے، پولیس


ویب ڈیسک July 26, 2023
چینی لڑکی 3 ماہ کے وزٹ ویزے پرپاکستان آئی ہے:فوٹو:فائل

چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوشل میڈیا پر بننے والے دوست سے ملنے پاکستان پہنچ گئی۔

ڈی پی او دیر لوئر ضیاء الدین کے مطابق چینی لڑکی باجوڑ کے رہائشی جاوید سے شادی کی خواہش مند چینی لڑکی لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جاوید اور چینی لڑکی گزشتہ 3 سالوں سے سنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ چینی لڑکی کو مکمل سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور سیکورٹی وجوہات کے باعث چینی لڑکی کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے۔ چینی لڑکی 3 ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں