کورنگی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فلمی انداز میں مقابلہ

ڈاکوؤں نے خاتون اور مرد کو یرغمال بنالیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے


Staff Reporter July 26, 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

کورنگی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فلمی انداز میں مقابلہ ہوگیا، ڈاکوئوں نے خاتون اور ایک مرد کو یرغمال بنالیا، مقابلے کے بعد دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی نمبر 5 پر قائم نجی لیب پر موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے دھاوا بول کو عملے کو یرغمال بناکر کاؤنٹر سے نوٹوں سے بھرا ہوا تھیلا بھر لیا اور فرار ہونے لگے اس دوران نامعلوم شخص نے ڈکیتی کی اطلاع 15 مدد گار پولیس کو دی۔

ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے کے قریب یہ واقعے پیش آیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ایک مرد اور خاتون کو غمال بنالیا۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دھمکی دی اگر فائرنگ کی تو دونوں کو قتل کردیں گے، پولیس اہلکار حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ملزمان سے 10 منٹ تک بات چیت کرتے رہے اور انہیں مشورہ دیا کہ دونوں کوچھوڑ دو ہم تہمیں جانے دیں گے، ملزمان نے کہا کہ آپ پھیچے ہٹ جاؤ اور ہمھیں راستہ دو۔

اس دوران لیب کے باہر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا پولیس نے عوام کو بھی پھیچے ہٹایا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوجائے، اس دوران دیگر پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 45 سالہ پولیس اہلکار محمد بخش اور ایک راہگیر معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل، نوٹوں سے بھرا ہوا تھیلا، ایئر پورٹ کے علاقے سے چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تھیلے سے تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے مرنے کے بعد عوام نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی، جائے وقوعہ سے 36 خول چھوٹے بڑے ہتھیاروں کے ملے ہیں۔

دونوں ملزمان کو ابتک ایک درجن سے زائد شہریوں نے ڈاکووں کی حیثیت سے شناخت کرلیا۔ ملزمان نے منگل کو بھی لانڈھی میں ایک دکان سے پانچ لاکھ روپے لوٹے تھے۔

مرنے والے ملزمان کی شناخت شاہ عالم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف کورنگی، قائد آباد ، عوامی کالونی میں مقدمات درج ہیں۔ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں