سائفر تحقیقات کیس چیئرمین پی ٹی آئی یکم اگست کو طلب

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے موقف کے حق میں دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے

فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائفر تحقیقات کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سائفر تحقیقات کیس میں پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان اور شواہد و ریکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد مزید سوال اٹھے ہیں جن کے جواب درکار ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اگست کو دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے موقف کے حق میں دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story