انڈونیشیا میں ایلون مسک کی Xcom کو پابندی کا سامنا کیوں وجہ سامنے آگئی

اس ڈومین کو پہلے ایسی سائٹس کےذریعہ استعمال کیا گیا تھا جو فحش آن لائن مواد کی تشہیر کے لیے مشہور تھی، حکام انڈونیشیا

—فائل فوٹو

سماجی روابط کی ویب سائٹ ''ٹوئٹر'' جو اب ''ایکس'' کے نام سے انٹرنیٹ دنیا پر موجود ہے، اپنے ''نام'' کی وجہ سے انڈونیشیا میں بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام ''ایکس'' رکھا ہے جبکہ ٹوئٹر کا یو آر ایل ''X.com'' بھی ہے۔ انڈونیشیا میں ائن لائن فحش مواد اور جوئے پر پابندی کی وجہ سے X.com کو بھی بندش کا سامنا ہے۔


انڈونیشیا کی وزارت برائے مواصلات اور اطلاعات نے کہا کہ سائٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ اس ڈومین کو پہلے ایسی سائٹس کے ذریعہ استعمال کیا گیا تھا جو فحش آن لائن مواد کی تشہیر کے لیے مشہور تھی۔

وزارت کے انفارمیشن اینڈ پبلک کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل عثمان کانسونگ نے کہا کہ حکومت سائٹ کی نوعیت کو واضح کرنے کے لیے X.com کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رابطے میں ہے۔

کانسونگ نے مقامی میڈیا کو بتایا آج سے پہلے ہم نے ٹوئٹر کے نمائندوں سے بات کی اور وہ ہمیں ایک خط بھیجیں گے کہ X.com کو ٹوئٹر استعمال کرے گا۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ انڈونیشیا کے لوگ اس وقت پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، جس کے مبینہ طور پر ملک کی 270 ملین کی آبادی میں تقریباً 24 ملین صارفین ہیں۔
Load Next Story