پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے اشتہار کی فیس فی 10سیکنڈز 30 لاکھ روپے

براڈ کاسٹرز میچ سے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید


Sports Reporter July 27, 2023
براڈ کاسٹرز میچ سے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید (فوٹو: فائل)

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز اس میچ سے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید ہیں، نشریات دکھانے کے خواہشمند ٹی وی چینل کو 90 کروڑ کے قریب رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ ''پاورڈ بائی'' اسپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کیلئے 7 لاکھ روپے فی 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، وجہ کیا ہے؟

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی کیونکہ 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہندو مذہب کا تہوار نوراتری شروع ہورہا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پاک بھارت مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ فینز نے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس

15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے، پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے باعث ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں