نائجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا صدر زیرحراست

ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، فوجی ترجمان

صدر محمد بازوم اور ان کا خاندان خیریت سے ہے، سرکاری ذرائع:فوٹو:سوشل میڈیا

افریقی ملک نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو ان کے اپنے محافظوں نے حراست میں لے لیا ہے۔فوجی ترجمان نے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


دوسری جانب معزول صدر کے حامی فوجی بغاوت کی مذمت کر رہے ہیں اور دارالحکومت نیامے میں قومی اسمبلی کے باہر ان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ نائجر کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمد بازوم اور ان کے خاندان والے خیریت سے ہیں۔

امریکا کے وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے نائیجر میں فوجی بغاوت کی مذمت اور منتخب حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story