چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا

چینی بینک نے قرض کی اصل رقم رول اوور کی، 2023-24 اور 2024-25 میں پاکستان کو صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی، وزیرخزانہ


ویب ڈیسک July 27, 2023
(فوٹو : فائل)

چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا گیا ہے۔

 



وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں