خاران میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی

موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے


ویب ڈیسک July 27, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع خاران میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ندی نالے بھی بپھر گئے اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے، ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے بارش متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر منیر موسیانی کے مطابق جوڑان، کلان، شیلگ، یاسین، گز، عالم خیر، فاروقیہ مسجد کے علاقوں میں لوگوں کے متعدد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ سٹی ایریا میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے امداد دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ہر قسم کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس وقت لوگ بے سرو سامان ہے جبکہ صاف پانی، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک ایک ٹینٹ دیے گئے ہیں اور خاص انتظامات نظر نہیں آرہے، آج موسم مکمل صاف ہے لہٰذا حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں