کولمبو ٹیسٹ سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں

گزشتہ روز میچ ریفری نے پاکستان کی درخواست پر رضوان کو شامل میں کرنے کی اجازت دی تھی


Sports Reporter/ July 27, 2023
گزشتہ روز میچ ریفری نے پاکستان کی درخواست پر رضوان کو شامل میں کرنے کی اجازت دی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

کولمبو ٹیسٹ میں سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسر کیا جو انکے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے اور بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

قومی ٹیم کے فزیو نے سرفراز احمد کو فیلڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ کرکٹر سے سوالات بھی کیے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ؛ سرفراز احمد ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ''ریٹائرڈ ہرٹ'' ہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ٹیم انتظامیہ کی طرف سے سرفراز احمد کا مکمل چیک اپ کرایا گیا تھا، جس کی تمام اسکین رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، ان میں کسی بھی قسم کی کوئی سنجیدہ نوعیت کی انجری کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

سابق کپتان اور ٹیم انتظامیہ رپورٹس کلیئر آنے پر مطمئن ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی

سرفراز احمد کی جگہ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ موقع ملنے پر محمد رضوان نے سری لنکا خلاف 67 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں