چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے مصباح الحق کو ’’فری ہینڈ‘‘ دیدیا

کرکٹ کمیٹی کو سابق کرکٹرز کے ساتھ ملکر مضبوط اور بااختیار بنائیں، مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ

کرکٹ کمیٹی کو سابق کرکٹرز کے ساتھ ملکر مضبوط اور بااختیار بنائیں، مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لیے نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مشیر مصباح الحق کو فری ہینڈ دیدیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے مصباح الحق کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں جبکہ اپنے ساتھ کرکٹرز کو ملائیں معاملات کو دیکھیں۔

دوسری جانب سابق کرکٹر مصباح الحق بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کرکٹ کمیٹی کے لیے سینئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا قوی امکان ہے۔


مزید پڑھیں: پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے عہدوں پر برقرار رہنا بھی مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق پی سی بی سربراہ کے مشیر مقرر

ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ہیڈکوچ کیلئے نیا نام تلاش کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔
Load Next Story