خواتین کے ساتھ نادر علی کا رویہ نامناسب ہوتا ہے متھیرا

نادر علی ویوز اور تنازع پیدا کرنے کے لیے اندھے ہوجاتے ہیں ، متھیرا


ویب ڈیسک July 27, 2023
نادر علی نے اپنے وی لاگ میں نامناسب سوالات کیے،متھیرا:فوٹو:فائل

میزبان متھیرا کا کہنا ہےکہ یو ٹیوبر نادر علی کا رویہ خواتین کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران متھیرا نے یوٹویبرنادر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نادر علی کے وی لاگ میں شرکت کا میرا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ نادر علی کا خواتین کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ نادر علی ویوز اور تنازع پیدا کرنے کے چکر میں اندھے ہوجاتے ہیں۔ میں بطور مہمان ان کے پروگرام میں شریک ہوئی تھی لیکن تجربہ اچھا نہیں رہا۔ نادر علی کے نا مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔ وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔