قواعد کی خلاف ورزی چھ بینکوں پر 35 کروڑ روپے جرمانہ

ان میں نیشنل بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، الائیڈ بینک، پنجاب پروویژنل کوآپریٹو بینک اور بینک الحبیب لمیٹڈ شامل ہیں


Business Reporter July 27, 2023
(فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی مختلف خلاف ورزیوں پر چھ بینکوں پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنرل بینکنگ آپریشنز، فارن کرنسی سے متعلق ہدایات اور دیگر ریگولیٹری ہدایات کو نظر انداز کرنے پر یہ جرمانے اپریل تا جون 2023ء کی سہ ماہی کے لیے عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک پر 14 کروڑ 42 لاکھ روپے، بینک الفلاح پر 12 کروڑ 52 لاکھ، میزان بینک پر 3 کروڑ 80 لاکھ، الائیڈ بینک پر 2 کروڑ 66 لاکھ، پنجاب پروویژنل کوآپریٹو بینک پر 1 کروڑ 22 لاکھ اور بینک الحبیب لمیٹڈ پر 1 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |