حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی
ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 3 اگست کو روانہ ہوگی
حکومت نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں، قومی ٹیم ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 31 جولائی کو روانہ ہوگی۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 تا 12 اگست بھارت کے شہر چنائے میں ہورہی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری
پاکستانی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔