ڈیفنس میں ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجے کا قتل سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
فوٹیج میں ایک مشکوک گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے
ڈیفنس فیز 7 میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کو فائرنگ کا نشانہ بنانے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایم پی اے اسلم ابڑوکے مقتول بھائی اکرم ابڑو کی ڈبل کیبن گاڑی کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں اکرام ابڑو کی ڈبل کیبن گاڑی کے پیچھے بھی ایک شخص بیٹھا ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مشکوک گاڑی اور موٹرسائیکل پرسوار2 افراد کوگزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ بدھ کو پونے 12 بجے کے قریب فیز 7 میں عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایم پی اے اسلم ابڑوکے بھائی اکرم ابڑواوربھتیجا شہریا ابڑو جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مقتول اکرم ابڑو اوران کے بیٹے شہریارکا تعاقب خیابان شمشیر سے ان کی رہائش گاہ سے شروع کیا اور شبہ ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد قیوم آباد چورنگی کی جانب فرار ہوئے تاہم پولیس ملزمان کے روٹ میپ تیار کررہی ہے جس کے بعد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس جانب فرارہوئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع کی جیوفیسنگ بھی کرالی گئی ہے جبکہ ارد گرد لگے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ جلد ازجلد واقعے میں ملوث ملزمان تک پہنچا جائے۔
ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کے اہلخانہ تدفین کے بعد مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رابطہ کریں گے اور امکان ہے کہ جمعے تک مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔