کراچی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق

خاتون کی شناخت 25 سالہ مہک اور بیٹی کی شناخت 8 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی برکت جنرل اسٹور کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔


جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ مہک زوجہ کامران اور بیٹی کی شناخت 8 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھر میں بجلی کے سوئچ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔
Load Next Story