’’میمنی اور گجراتی ڈراموں نے تھیٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا‘‘

میمن اور گجراتی برادری کو تفریح کیلیے اپنی زبان میں بنے ڈرامے نہیں ملتے، آفتاب عالم

میمن اور گجراتی برادری کو تفریح کیلیے اپنی زبان میں بنے ڈرامے نہیں ملتے، آفتاب عالم فوٹو: فائل

مزاحیہ اداکار آفتاب عالم نے کہاہے کہ کراچی میں تھیٹر کی ترقی میں میمنی اور گجرانی کمیونیٹی نے اہم کردار ادا کیا اور بے شمار فنکار انھیں ڈراموں کی وجہ سے تھیٹر اور ٹی کے سپر اسٹار بنے ہوئے ہیں مگر آج میمنی ،گجراتی، اور سندھی زبان میں ڈرامے پیش نہیں کیے جارہے۔


یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا اگر ہم میمنی گجراتی ڈراموں کی بحالی کے لیے اقدامات کریں تو کراچی کا تھیٹر ایک بار پھر بھر پور انداز میں فعال ہوجائے گا کیونکہ کراچی میں سب سے زیادہ کاروباری طبقہ میمنی اور گجرانی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے جسے تفریح کے ذرائع ان کی اپنی زبان میں میسر نہیں ہیں اور وہ لوگ ایک اچھے تفریحی کے لیے ترس گئے ہیں لیکن انھوں نے تھیٹر کو ہمیشہ اہمیت دی اور کراچی میں پیش کیے جانے بیشتر ڈرامے اسی کمیونیٹی کی وجہ سے کامیاب رہے۔
Load Next Story