اگر بولر 50 اوورز کرائے تو کسی موقع پر مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے بابر اعظم

بابر اعظم نے جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کردی

بابر اعظم نے جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کردی۔ فوٹو: سری لنکا کرکٹر

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر کوئی بولر میچ میں 50 اوورز کرائے تو کسی موقع پر مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پراباتھ جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کردی، انہوں نے کہا کہ اسپنر سری لنکا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، میں کئی بار ان کی گیندوں پر آؤٹ ہوا، اس پر کام بھی کیا ہے، گزشتہ اننگز میں ان کیخلاف رنز بھی بنا رہا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ؛ پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دیدی

انھوں نے کہا کہ جے سوریا کو صرف میری وکٹ ہی ملی،ہمارے بیٹرز نے ان کا بہتر انداز میں سامنا کیا اور حاوی بھی رہے، ایک ٹیم کے طور پر ہم جیتے ہیں، اگر میرا مسئلہ ہوا تو دیگر نے پرفارم کیا، بطور کپتان میرے لیے یہ بڑی مثبت چیز ہے۔
Load Next Story