فلپائن میں کشتی الٹنے سے  26 ہلاک

کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے

کشتی کے ڈوبنے کی وجہ پتا نہیں چل سکی:فوٹو:فائل

فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔


فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی کے 40 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 
Load Next Story