ریلزبنانے کا جنون آئی فون کیلیے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کردیا

جوڑے نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس حکام


ویب ڈیسک July 28, 2023
پڑوسیوں نے بچے کی غیرموجودگی کی اطلاع پولیس کو دی:فوٹو:فائل

بھارت میں آئی فون خریدنے کے لیے بے رحم والدین نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال ریاست کے ضلع پرگناس میں رہنے والا جوڑا انسٹا گرام کے لیے ریلز بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے آئی فون خریدنے کا خواہش مند تھا۔ انہوں نے پیسوں کے لیے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کردیا۔

معاشی طور پر پس ماندہ جوڑے سے پڑوسیوں نے بچے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شیرخوار بچہ اپنے رشتے داروں کے پاس ہے۔ جوڑے کے پاس مہنگا آئی فون دیکھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے جب بچے کے والدین سے تفتیش کی تو انہوں نے بچے کو بیچنے اور آئی فون خریدنے کا اعتراف کرلیا۔بچے کو قریبی علاقے کی رہائشی عورت کو فروخت کیا گیا تھا جسے بازیاب کروا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں