جج کی بیوی کے تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کا بیان قلمبند

تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


ویب ڈیسک July 28, 2023
تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ہوگئی۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زخمی بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔ تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے اور تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جج کی بیوی کا گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

 

ترجمان پولیس نے بیان میں کہا کہ چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بچی کے انتقال کی جھوٹی خبریں بھی وائرل ہورہی ہیں جن کی اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے تردید کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں