
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے فینز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز میں فتح؛ کون کون سے کرکٹرز لنکن پریمئیر لیگ میں نظر آئیں گے؟
قبل ازیں کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 11 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں بابراعظم کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابر کے سپرد ہوگی تاہم فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کپتان نامزد کیا۔
مزید پڑھیں: لنکن پریمئیر لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار
کولمبو اسٹرائیکرز کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے باعث قومی کرکٹرز لیکن لیگ میں جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔
Rule the pitch, reign the jungle! Our captain is ready to lead the charge. @NiroshanDikka
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) July 27, 2023
එකෙන්ම Dikka මචං! Our home, team spirit eka 💜 #TheBasnahiraBoys #ColomboStrikers #HouseOfTigers #StrikeToConquer #LPL2023 #NiroshanDickwella pic.twitter.com/sLJyAQ9fYx
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔