لنکن پریمئیر لیگ فرنچائز کے بابراعظم کو کپتان نہ بنانے پر مداح حیران
کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا
لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبو اسٹرائیکرز بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو ٹیم کا نیا کپتان نامزد کرنے پر فینز حیران رہ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے فینز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز میں فتح؛ کون کون سے کرکٹرز لنکن پریمئیر لیگ میں نظر آئیں گے؟
قبل ازیں کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 11 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں بابراعظم کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابر کے سپرد ہوگی تاہم فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کپتان نامزد کیا۔
مزید پڑھیں: لنکن پریمئیر لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار
کولمبو اسٹرائیکرز کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے باعث قومی کرکٹرز لیکن لیگ میں جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔