کراچی ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل میں اہم پیشرفت

فائرنگ کے واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کے مالک تک پولیس پہنچ گئی


ویب ڈیسک July 28, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کے مالک تک پولیس پہنچ گئی، گاڑی قانونی ہے اور کئی مرتبہ فروخت ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی جس کے زیر استعمال تھی اسے پولیس نے حراست میں لے لیا، واقعے میں مجموعی طور پر پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں کار پرفائرنگ سے ایم پی اے کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا، پولیس مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرانے کا انتظار کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ 26 جولائی کو ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں