سعودی عرب قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر کو ہوگا


ویب ڈیسک July 28, 2023
سعودی عرب نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے او آئی سی کے ذیلی ادارے اسلامی سربراہی کانفرنس کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو جلانے کی بار بار کی جانے والی ناپاک جسارت پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر کو طلب کر لیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس ورچوئل ہوگا۔ اس اجلاس کا فیصلہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ میں 2 جولائی 2023 کو ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے 18 ویں ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اس اجلاس میں قرآن پاک کو جلانے کے اشتعال انگیز واقعات کے روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم طہ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس میں 2 جولائی کو کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں