چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ

چیئرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے، ایف آئی آر


نعمان شیخ July 28, 2023
چئیرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے، ایف آئی آر

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپوٹ درج کی گئی۔

مقدمے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا۔، چیئرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دھمکی دی کہ تحریک انصاف کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |