مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق
لیگی رہنما نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پزیر تھے
وفاقی دارالحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں واقعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا، جس کی چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے۔
لیگی رہنما نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پزیر تھے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مخالف حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او لوہی بھیر کا کہنا ہے کہ میاں الله یار چار دیگر دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پوسٹ مارٹم و تحقیقات میں صورتحال واضع ہوگی۔