
ایکسپریس نیوز کے مطابق چلاس کے علاقے گیٹی داس کے قریب سیاحوں سے بھری ہائی ایس وین اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وین کھائی میں جاگری۔
حادثے میں وین میں سوار 8 سیاح جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کیا گیا، جب کہ 7 افراد کی لاشیں ناران روانہ کردی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ہائی ایس وین میں کل 18مسافر سوار تھے۔
بابوسر ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ کھائی میں گرنے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 سیاح جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس روانہ کردیا گیا ہے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔#بابوسر#Babusartop#tourist#accident pic.twitter.com/nHUo8Bqamg
- Nadeem Khan (@Nadeem_Khanlala) July 28, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔